Posts

Showing posts from June, 2026

کیا جینا اتنا مشکل ہے؟

Image
 کیا جینا اتنا مشکل ہے ؟ کبھی دل چاہتا ہے کہ لکھنا ہی چھوڑ دوں، یا پھر بس کبھی کبھار ایک آدھ تحریر لکھ لیا کروں۔ اکثر یہ خیال آتا ہے کہ آج کے مصروف دور میں آخر کس کے پاس وقت ہے کہ کسی کی لکھی ہوئی باتیں پڑھے۔ لیکن پھر یاد آتا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جنہیں کتابوں اور تحریروں سے محبت ہے، جو الفاظ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ پھر کچھ خبریں ایسی سامنے آتی ہیں کہ خاموش رہنا ممکن نہیں رہتا، اور لکھنا ایک مجبوری بن جاتا ہے۔ آج کل گردش کرنے والی خبروں پر نظر ڈالیں تو کہیں تیزاب گردی کا واقعہ ہے، کہیں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی جان لے لی، اور کہیں ایک فرسٹ ایئر کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔ ان تینوں واقعات میں ایک بات مشترک ہے: نشانہ ایک عورت بنی۔ یقیناً جو کچھ ان خواتین کے ساتھ ہوا، وہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مگر حادثات اور سانحات جب وقوع پذیر ہوتے ہیں تو صرف ایک جان نہیں لیتے، اپنے پیچھے ایک طویل داستان چھوڑ جاتے ہیں۔ خاص طور پر ان والدین کے لیے جن کی بیٹیاں ہیں، ایسی خبریں خوف، بے یقینی اور بے شمار سوالات کو جنم دیتی ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر بحثوں کا ایک نہ ختم ہونے ...