عمرواؤ جان ادا(ایک داستان )
عمرواؤ جان ادا (ایک سچی داستان ) آج میں جس عورت کی تحریر قلم بند کر رہی ہوں، وہ ہے عمرواؤ جان ادا ایک ایسی ہستی جس کا نام سن کر دل میں ایک انوکھی کیفیت جاگ اٹھتی ہے۔ یہ کوئی فرضی کہانی نہیں، بلکہ ایک سچی داستان ہے، جس میں درد، علم، حسن اور قسمت کا امتزاج ہے۔ عمرواؤ جان ادا کا اصل نام تو معلوم نہیں اختلاف پایا جاتا ہے مگر اتنا ضرور معلوم ہے کہ وہ فیض آباد کے ایک شریف اور معزز گھرانے میں پیدا ہوئی۔ لوگوں کے درمیان آج تک اس کے بارے میں مختلف روایات مشہور ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اسے اس کے والد کے دشمنوں نے انتقام میں اغوا کیا، جبکہ کچھ کے مطابق یہ دوستوں کی سازش تھی مگر یہ سچ ہے کہ اسے اغواء کیا گیا۔ وہ رات، جب ماں اپنی گود خالی پا کر دیوانہ وار دروازے دروازے بھٹکتی رہی، اس کے دل پر جو قیامت گزری، وہ شاید لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی۔ چند دن بعد وہی معصوم بچی لکھنؤ کے ایک کوٹھے پر بیچ دی گئی۔ وہاں ایک تجربہ کار مگر باوقار عورت، خانم جان نے اس کی پرورش کی ذمہ داری لی، اور اس کا نام رکھا عمرواؤ جان ادا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب اس بچی کی تقدیر کا رخ بدل دیا۔ خانم جان نے اسے عام طوائف نہیں...