Posts

Showing posts from April, 2026

ہائے میرا بیٹا

Image
 ہائے میرا بیٹا… ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو جب میں تجھے لوری سنا کر سلایا کرتی تھی، اور تو ضد کر کے سونے کا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ تب دل میں ایک ہی خیال آتا تھا کہ تُو ہماری امیدوں کا چراغ ہے، ہمارے بڑھاپے کا سہارا ہے۔ سوچتی تھی، جب تیرے بابا اپنی مزدوری سے تھک کر ایک دن گھر  بیٹھ جائیں گے، تو تُو اس گھر کا کفیل بنے گا، ہمارا سہارا  بنے گا۔ شاید اسی لیے لوگ بیٹے کی خواہش کرتے ہیں… مجھے آج بھی تیرا وہ پہلا دن یاد ہے جب تُو اسکول گیا تھا۔ اُس دن میں بہت روئی تھی… آج سوچتی ہوں تو ہنسی آتی ہے کہ آخر رونا کیسا؟ بس چند گھنٹوں کی ہی تو جدائی تھی، مگر میرے لیے وہ لمحے بھی بہت بھاری تھے، کیونکہ تُو ہر وقت میری نظروں کے سامنے رہنے والا بچہ تھا۔ پھر پتہ ہی نہیں چلا کہ تُو کب بڑا ہو گیا، کب دسویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا۔ تیری ہر کامیابی کے ساتھ ہماری امیدیں بھی بڑھتی گئیں۔ تُو ہماری واحد اولاد تھا، اس لیے تجھ سے جڑی ہر خوشی، ہر خواب اور بھی قیمتی تھا۔ تجھے اپنے قد سے اونچا دیکھ کر جو خوشی ملتی تھی، وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی۔ بیٹا، جب تُو کبھی ناراض ہوتا تھا تو مجھ سے کھ...