Aurat (mera ghar)


عورت(میرا گھر )


میں یہ نہیں بتاؤں گی کہ "عورت" لفظ کے کیا معنی ہیں، یہ سب کو معلوم ہے۔ میں تو یہ بتاؤں گی کہ عورت ہونا کتنا مشکل ہے۔ عورت صرف ایک وجود نہیں، بلکہ صبر، قربانی، اور برداشت کا دوسرا نام ہے۔

جب عورت اپنے ماں باپ کے گھر ہوتی ہے تو ایک جملہ ضرور سننے کو ملتا ہے:

"یہ تمہارا گھر نہیں ہے، تم تو دوسرے گھر جاؤ گی۔ وہ تمہارا گھر ہوگا۔"

وہ گھر جہاں وہ پیدا ہوئی، جوان ہوئی، زندگی کے حسین لمحے گزارے، وہ اس کا گھر نہیں؟ واہ! جن دیواروں، کونوں اور چھت کے نیچے اس نے بچپن کی خوشیاں جمع کیں، جہاں اس نے ہر دکھ اور ہر خوشی کو محسوس کیا، وہ اس کا نہیں؟ یہ سوچ کر  اسکا دل اداس ہو جاتا ہے۔

پھر جب شادی ہو جاتی ہے تو بڑے پیار سے اس دوسرے گھر لایا جاتا ہے، جس کے بارے میں اسے اماں نے بتایا تھا کہ "وہ تمہارا اصل گھر ہے۔" کچھ دن کے لیے تو اسے ماں کی باتیں سچ لگتی ہیں، لگتا ہے واقعی یہ گھر میرا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، حقیقت اپنا چہرہ دکھانے لگتی ہے۔

پہلے پہل، وہ سب کی باتیں بڑے خلوص سے برداشت کرتی ہے۔ صبر اور خاموشی کے ساتھ دن گزرتے ہیں۔ کبھی کبھار اس کا صبر جواب دے جاتا ہے، لیکن پھر اسے خاموش کرا دیا جاتا ہے، جیسے اسے بولنے کا حق ہی نہیں اور وہ دوبارہ خاموش ہو جاتی ہے، یہ سوچ کرگھر کی ہی تو بات ہے اور

"یہ میرا ہی تو گھر ہے۔"

جب سارے بچے جوان ہو جاتے ہیں، اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، تو وہاں بھی اسے ہی خاموش کروا دیا جاتا ہے۔ وہ سوچتی ہے"یہ تو میرے ہی اپنے بچے ہیں!"پھر وہ چپ ہو جاتی ہے، یہ سوچ کر:

"یہ گھر کی ہی تو بات ہے۔"

کچھ سالوں کے بعد، جب وہ بوڑھی اور بیمار ہو جاتی ہے، تو شاید بیٹے اس کی دوا اور کھانسی سے تنگ آنے لگتے ہیں۔ وہاں بھی خاموش کر دیا جاتا ہے۔ ایک دن ماں بے بسی سے کہتی ہے:

"بیٹا،  ابھی دوائی کھائی ہےتھوڈی دیر میں کھانسی روک جائے گی 

پھر ایک دن ایسا آتا ہے کہ ایک بیٹا، بڑی خوشی سے، ماں کے پاس آتا ہے:

"اماں! میرے ساتھ چلو، ہمیں جانا ہے!"

وہ دونوں گاڑی میں بیٹھتے ہیں، اور ایک بڑے سے گھر پہنچتے ہیں۔ وہاں کچھ خواتین ہوتی ہیں، کچھ کاغذات پر دستخط ہوتے ہیں، اور بیٹا بڑے جوش سے ہاتھ ہلا کر واپس چلا جاتا ہے۔

ماں حیران ہو جاتی ہے کہ بیٹا اس کو کہاں چھوڑ گیا کچھ خواتین اس کو بتاتی ہیں کہ:

"یہ اولڈ ایج ہوم ہے۔"

اس لمحے عورت کے دل میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ وہ سوچتی ہے: "کیا یہ وہی گھر تھا  جس کے بارے میں اماں کہتی تھیں کہ وہ میرا ہے ؟"

پتہ نہیں اماں پھر کیوں کہتی تھیں:

"وہ میرا گھر تھا!"

جہاں سے مجھے نکال دیا گیا

کیا اماں جھوٹ بولتی تھیں؟؟


Comments

Popular posts from this blog

سوشل میڈیا کا جادو

کچھ نہ کہہ سکا

مکان کا حصہ